فیفا ورلڈ کپ 2018 میں کل مزید 4 میچ کھیلے جائینگے

پیر جون 14:02

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) اکیسویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2018 میں کل منگل کو مزید چار میچ کھیلے جائینگے۔ روس میں عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک بڑی ٹیموں کی مایوس کن کارکردگی سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ میں آج کا پہلا میچ گروپ سی میں شامل ٹیموں آسٹریلیا اور پیرو کے درمیان کھیلا جائیگا جو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا، دوسرا میچ گروپ سی کی ہی ٹیموں ڈنمارک اور فرانس کے درمیان کھیلا جائیگا یہ میچ بھی پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا جبکہ تیسرا میچ گروپ ڈی میں شامل ٹیموں نائیجیریا اور ارجنٹائن کے درمیان کھیلا جائیگا یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات ایک بجے شروع ہوگا جبکہ چوتھا میچ بھی گروپ ڈی کی ٹیموں آئس لینڈ اور کروشیا کے درمیان کھیلا جائیگا یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات ایک بجے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 6 جولائی سے شروع ہوگا، میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 10 جولائی کو کھیلا جائیگا، دوسرا سیمی فائنل میچ 11 جولائی کو کھیلا جائیگا، تیسری پوزیشن کے لئے میچ 14 جولائی کو کھیلا جائیگا۔ میگا ایونٹ کے چیمپئن کا فیصلہ 15 جولائی کو ہوگا۔

متعلقہ عنوان :