ٹیم کی ہار پر غصیلے کوچ نے مخالف ٹیم جرمنی کے کوچ کو دھکے دے ڈالے

سوئیڈن کے کوچ اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے اور مخالف ٹیم کے کیمپ میں گھس کر آفیشلز کو دھکے دے ڈالے

پیر 25 جون 2018 14:02

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) جرمنی اور سویڈن کے مابین ہونے والے میچ میں جہاں کھلاڑیوں نے لوگوں کو ناخن اور انگلیاں چبانے پر مجبور کردیا، وہیں ٹیم کی ہار پر سوئیڈن کے کوچ اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے اور مخالف ٹیم کے کیمپ میں گھس کر آفیشلز کو دھکے دے ڈالے۔

(جاری ہے)

کیمپ میں موجود کھلاڑی، کوچ اور دیگر آفیشلز اس ناگہانی نازل ہونے والی آفت پر بوکھلا کر رہے گئے۔سوئیڈن کے خلاف جرمنی کی جیت پرجرمن کوچ نے سیٹی بجا کر سوئیڈن کھلاڑیوں اور آفیشل پرطنز کے تیر برساتے ہوئے کہا اپنا بوریا بستر باندھ لو۔جرمن کوچ کے طنز پر سوئیڈش کوچ بھی آپے سے باہرہوگئے اور جرمن کوچ کو دھکا دے دیا، تاہم صورت حال دیکھتے ہوئے کھلاڑیوں نے بیچ بچا کرایا۔

متعلقہ عنوان :