ورلڈ روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ یکم جولائی سے شروع ہوگا

پیر 25 جون 2018 14:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام ورلڈ روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ یکم جولائی سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق تربیتی کیمپ میں منتحب شدہ کھلاڑیوں سیمت دیگر کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا جائے گا جن میں انہیں بھرپور تربیت دی جائے گی۔ چیمپئن شپ رواں سال ستمبر میں آسٹریا میںکھیلی جائے گی جس میں دو پاکستانی کھلاڑی شرکت کریںگے۔ ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں 182 ممالک کے کھلاڑی شرکت کرینگے۔

متعلقہ عنوان :