فلم’’ڈھولا پنجاب دا‘‘میں مرکزی کردارکے لئے معمررانا سے رابطے میں ہیں،بائواصغرعلی

پیر 25 جون 2018 14:02

فلم’’ڈھولا پنجاب دا‘‘میں مرکزی کردارکے لئے معمررانا سے رابطے میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) فلم پروڈیوسربائواصغرعلی کا کہنا ہے کہ وہ فلم کے مرکزی کردارکے لئے ان دنوں فلمسٹارمعمررانا سے رابطے میں ہیں ،اور ان کوامیدہے کہ معمررانا مرکزی کردارکے لئے ہاں کردے گا،تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری میں عرصہ درازکے بعد مہنگے بجٹ پر بننے والی پنجابی فلم’’ڈھولا پنجاب دا‘‘کی کاسٹ کوفائنل کرنے کے لئے پروڈیوسربائواصغرعلی نے معروف ونامورفنکاروں سے اپنے رابطے تیزکردیئے ہیں،اس میگا بجٹ فلم کی کاسٹ میں نین شہزادی،راحیلہ آغا ،اچھی خان سمیت متعددلیچنڈزکو پہلے ہی کاسٹ کیا جاچکا ہے،فلم کے ڈائریکٹرمحمدساجدعلی ساجدہیں،بائو اصغرعلی کا مزیدکہنا ہے کہ فلم’’ڈھولا پنجاب دا‘‘میں پنجاب کی مکمل عکاسی کی گئی ہے،جس میں فلم انڈسٹری کے لیچنڈزکو اہم کرداردیئے گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ عرصے بعد پاکستانی عوام کو اچھی اور معیاری فلم دیکھنے کو ملے گی۔

متعلقہ عنوان :