ارشاداحمدانصاری کے گیت ’’ہجے تک رسیا اے یار ‘‘کی عوام میں زبردست مقبولیت

پیر 25 جون 2018 14:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) معروف فوک گلوکار ارشاداحمدانصاری کے گیت ’’ہجے تک رسیا اے یار‘‘کی عوام میں زبردست مقبولیت ۔اس مقبولیت کے پیش نظرکراچی کی معروف ریلیزنگ کمپنیوں نے نئے البم کیلئے گلوکار ارشاداحمدانصاری سے رابطے شروع کردئیے۔ایک ملاقات کے دورا ن گلوکار ارشاداحمدانصاری نے بتایاکہ اس گیت کی شاعری ایم اے تبسم نے کی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ اس کی موسیقی استاد ارشاداحمدانصاری نے مرتب کی ہے، انہوں نے کہا کہ میوزک شوز کی مصروفیات نے البم کی طرف توجہ ہی نہیں دینے دی اوراکثرپرستاروں کایہ شکوہ مجھے سنناپڑتاتھا۔اسی شکوے کی وجہ سے میں نے پرستاروں کیلئے خصوصی طور پرگیت ’’ہجے تک رسیا اے یار‘‘ریکارڈکروایاجسے کراچی کی معروف کمپنی نے ملک بھر میں ریلیز کیا تھاجسے پرستاروں نے بہت زیادہ پذیرائی بخشی۔اب میں باقاعدہ طورپرپرستاروں کیلئے البم ریکارڈکیاکروں گا۔انہوں نے کہا کہ میرا نیا البم بھی بہت جلد کراچی کی معروف کمپنی ملک بھر میں ایک ساتھ ریلیز کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :