ہالی ووڈ کی نئی ہاررتھرل فلم' دی فرسٹ پرج ' کانیاٹریلر ریلیز کر دیا گیا

پیر 25 جون 2018 14:06

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) ہالی ووڈ کی نئی ہاررتھرل فلم' دی فرسٹ پرج ' کانیاٹریلر ریلیز کر دیا گیا ۔ہدایتکارجیرارڈمیکمری کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم " دی پرج" کا اگلا حصہ ہے جس میں ایک بار پھر ایسے خطرناک ایونٹس کی منظر کشی کی گئی ہے جس میں بارہ گھنٹوں کے لئے جرائم کی اجازت ہوتی ہے اور قانون ساز ادارے جرائم پیشہ افراد کے سامنے مکمل طور پر بے بس دکھائی دیتے ہیں جبکہ لوگ اپنی جان بچانے کے لئے گھروں میں چھپے بیٹھے رہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہر قسم کے ہتھیار سمیت قتل و غارت گری کی مکمل اجازت ہوتی ہے جس میں جو اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو جائے وہ خوش نصیب ہوتا ہے اور نہ بچا پائے وہ پرج نامی خطرناک سالانہ ایونٹ کا شکار ہو جاتا ہے ۔ فلم میں مرکزی کردارلیکس اسکاٹ ڈیوس ،جوئیوان ویٹ ،لیونا لورن اورموریسا ٹومی سمیت کئی فنکار اہم کرداروں جلوہ گر ہورہے ہیں۔ مائیکل بے اورجیسن بلم کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم یونیورسل پکچرز کے تحت 4جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :