بھارت، ٹریکٹرنہر میں گرنے سے 16افراد ہلاک

پیر 25 جون 2018 14:06

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) بھارت میں ٹریکٹر نہر میں گرنے کے نتیجہ میں 16 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست تلنگانہ کے ضلع یادادری بھونگیر میں واقعہ اس وقت پیش آیا جب دیہاتی نہر پار کام کے لئے جا رہے تھے کہ ٹریکٹر موسیٰ ندی میں گر پڑا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق یادادری بھونگیر کے گائوں ویمولاکونڈہ کے قریب ٹریکٹر توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے نہر میں جا گرا جس کے نتیجہ میں 16 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک شدگان کی نعشیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ٹریکٹر میں 20 افراد سوار تھے۔

متعلقہ عنوان :