بھارت، 27 سالہ نوجوان 65 سالہ امریکی دلہن لے آیا

پیر 25 جون 2018 14:06

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) 65 سالہ امریکن خاتون اور 27 سالہ بھارت شہری رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔ بھارت کے خبررساں ادارے کے مطابق 65 سالہ امریکی خاتون کیرن للئن ایبز کی 8 ماہ قبل فیس بک پر ریاست ہریانہ کے 27 سالہ پرون سے دوستی ہوئی، جس کے بعد کیرن پرون سے ملنے ہریانہ کے قصبہ کیتھ کے گائوں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

پرون نے 38 برس بڑی خاتون کو شادی کی پیشکش کی جسے خاتون نے قبول کر لیا۔ دونوں نے سکھ رسم و رواج کے مطابق دوست و احباب کی موجودگی میں شادی کرلی۔

متعلقہ عنوان :