دبئی کے مختلف مقامات میں ولاز کے نرخ اور رہائشی کرائے نسبتا کم ہیں، رپورٹ

پیر 25 جون 2018 14:10

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) ماہرین نے دبئی میں مختلف ایسے مقامات کی نشاندہی کی ہے جہاں ولاز کے خریداری نرخ اور رہائشی کرائے نسبتا کم ہیں۔پراپرٹی فائنڈر گروپ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق دبئی میں رہائشی ولاز کے خریداری نرخ اور رہائشی کرائے نسبتا کم ہیں۔انھوں نے کہا کہ گزشتہ 12 ماہ کے دوران سلیکون اوسز کے قریب سپینی طرز کے ولاز کے نرخ 12.8 فیصد تک کم ہوکر 34 درہم فی مربع فٹ پر آچکے ہیں۔

الفرجان میں جائیدادوں کے نرخ 14.9 فیصد کم ہوکر 40 درہم فی مربع فٹ پر پہنچ چکے ہیں۔ جمیرا ولیج سرکل میں ولاز کے نرخ گزشتہ 12 ماہ کے دوران 9.1 فیصد کم ہوکر 677 درہم فی مربع فٹ پر آچکے ہیں۔ دوبئی میں شیخ محمد بن زید روڈ کی قریبی زمین جس میں میرا، ریمرام اور مدون کے علاقے شامل ہیں جہاں جائیدادوں کے نرخ 17.8 فیصد کم ہوکر 722 درہم فی مربع فٹ پر آچکے ہیں۔

(جاری ہے)

ولا میں جائیدادوں کے نرخ 9.7 فیصد گر کر 782 درہم فی مربع فٹ پر آچکے ہیں۔رواں سال اب تک دوسرے درجے کے صرف 1362 ولاز یا ٹائون ہائوسز کی خریداری ہوئی ہے۔ان ولاز کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ 2017 ء میں شروع ہوا جو اب بھی قابل خریداری ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ایک دفعہ نئی دس سالہ ویزا پالیسی اور غیر ملکی کمپنیوں کی 100 فیصد ملکیت کا قانون پارلیمنٹ سے منظور ہوگیا تو اس سے جائیدادوں کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھنے سے اس شعبے پر مثبت اثر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :