شام میں داعش کے خلاف عراقی فضائی حملے،

45 شدت پسند ہلاک

پیر 25 جون 2018 14:10

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) عراقی فوج کا کہنا ہے کہ اٴْس نے تازہ فضائی حملوں میں شامی شہر ہجین میں شدت پسند گروہ داعش کے 45 سینئر ارکان کو ہلاک کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یہ فضائی حملے شدت پسندوں کے خلاف شامی حکومت اور امریکی قیادت میں اتحاد کی جانب سے جاری آپریشن کا ایک حصہ تھے جن کی منظوری دونوں فریقین نے مشترکہ طور پر دی تھی۔واضح رہے کہ عراقی فضائیہ اپریل سے شام میں داعش کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :