لیبیا میں اغوا کئے گئے 3 ترک باشندے رہا

پیر 25 جون 2018 14:10

طرابلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) لیبیا میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت نے بتایا ہے کہ اغوا شدہ تین ترک باشندوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ان تینوں ترک کارکنوں کو جنوبی لیبیا میں گزشتہ برس نومبر میں اغوا کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

رہائی پانے والے افراد کو طرابلس کے ہوائی اڈے سے ترکی کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔ اغوا کاروں کا تعلق ایک غیر معروف مسلح گروپ سے ہے۔ رہائی پانے والی ترک کمپنی ای این کے اے ٹیکنیک کے ملازم ہیں جو لیبیا کے صحرائی شہر اٴْباری میں ایک پاور پلانٹ قائم کر رہی تھی۔ اس اغوا کی واردات کے بعد اٴْباری پلانٹ پر کام بند کر دیا گیا تھا۔