میکسیکو، میئر کے امیدوار کے قتل کے شبہ میں قصبے کے تمام پولیس اہلکار گرفتار

پیر 25 جون 2018 14:10

میکسیکو سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) میکسیکو کے قصبے اوکیمپو میں میئر کے ایک امیدوار کے قتل میں ملوث ہونے کے شبہ میں تمام پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 64 سالہ فرنینڈو اینجلز یوریز کوگزشتہ جمعرات کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔یکم جولائی کو عام انتخابات سے قبل میکسیکو میں 100 سے زائد سیاستدانوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

اینجلز یوریز مغربی ریاست مشوکن میں قتل کیے جانے والے تیسرے سیاستدان ہیں۔اس قصبے کے 27 پولیس اہلکاروں اور مقامی پبلک سکیورٹی سیکرٹری کو فیڈرل فورسز نے گزشتہ روز حراست میں لیا۔اینجلز یوریز ایک کامیاب کاروباری شخصیت تھے اور محدود سیاسی تجربہ رکھتے تھے۔واضح رہے کہ آئندہ ہفتے میکسیکو میں چیمبر آف دپٹیز کے صدر، سینیٹرز اور ارکان کے لیے انتخابات منعقد ہوں گے۔جس میں 3000 سے زائد علاقائی اور مقامی سطح کی نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔