شام کے جنوبی غیر فوجی علاقے میں باغیوںکا حملہ پسپا کر دیا گیا، روس

پیر 25 جون 2018 14:13

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ شام کے جنوبی حصے میں غیر فوجی علاقے میں باغیوں کی جانب سے کئے گئے حملے کو پسپا کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

روسی خبر رساں اداروں نے ملکی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس دوران شامی فوج کے ہاتھوں 70 کے قریب باغی حملہ آور ہلاک ہوئے۔ اس آپریشن میں شامی فوج کو روسی فضائی مدد بھی حاصل تھی۔ شامی فورسز ملک کے جنوبی صوبہ درعا میں باغیوں کے خلاف پیشقدمی کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :