کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ کے سبب ہزاروں افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبور

پیر جون 14:13

کیلیفورنیا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی حصے میں جنگلات میں لگنے والی آگ نے کئی عمارتوں کو جلا دیا ہے جبکہ سینکڑوں دیگر خطرات کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابقکلیئر لیک اوکس کے قریب ہفتہ کو لگنے والی جنگلاتی آگ کے سبب اب تک 12 عمارات جل چکی ہیں جبکہ 600 کے قریب دیگر عمارات اس خطرے سے دو چار ہیں۔ اتوار تک تقریباً 12 مربع میل کا علاقہ اس آگ کی لپیٹ میں آ چکا تھا۔ حکام نے سپرنگ ویلی نامی علاقے کے تمام رہائشیوں کو گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا کہا ہے۔ اس علاقے میں تین ہزار کے قریب افراد مقیم ہیں۔

متعلقہ عنوان :