جڑی بوٹیوں پر کنٹرول کیلئے دھان کے کھیت میں متواتر پانی جمع رکھنے کی ہدایت

پیر 25 جون 2018 14:18

فیصل آباد۔25 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) ماہرین زراعت نے جڑی بوٹیوں پر مؤثر کنٹرول کیلئے دھان کے کھیتوں میں متواتر کم از کم ایک ماہ تک پانی جمع رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ لاب کی منتقلی کے بعد ایک ماہ تک کھیت میں پانی جمع رکھنے سے جڑی بوٹیوں پر مکمل کنٹرول سمیت بہتر پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ دھا ن کی فصل کی آبپاشی دستیاب آبی وسائل کے مطابق کریں نیز اگر معمول کے مطابق وافر پانی دستیاب ہو تو لاب لگاتے وقت پانی کو کم از کم چار سینٹی میٹر تک گہر ا ہونا چاہیے جسے بعد میں 7 سینٹی میٹر تک بھی کیا جا سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پانی لگانے کے بعد کھیت کو چند روز کیلئے ہوا لگوانی چاہیے اس کے بعد مطلوبہ مقدار میں نائٹروجن والی کھاد بھی ڈالنی چاہئے ۔انہوںنے کہا کہ کھاد کے بعد پانی دینے سے شاندار نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خود کار ٹیکنالوجی کی مدد سے پھپھوندی کش دوالگاتیار کیا گیا دھان کا بیج بکائنی جیسی بیماریوں کے خلاف زبردست قوت مدافعت اور بہتر پیداوار کا ضامن ہو سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :