بندگوبھی کی بہتر پیداوا ر کیلئے مناسب دیکھ بھا ل کریں، زرعی ماہرین

پیر 25 جون 2018 14:18

سلانوالی۔25 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) ز رعی ماہرین نے بند گوبھی کے کا شت کا رو ں کو ہدایت کی ہے کہ بند گوبھی کی بہتر پیداوار کے حصو ل کیلئے فصل کی مناسب دیکھ بھا ل کی جا ئے اور فصل کی بوائی کے شرو ع میں اسے ایک ہفتہ کے وقفہ سے 2سے 3مرتبہ پانی دیا جا ئے بعد ازاں آبپاشی کا وقفہ بڑھا کر 15دن کر دیا جا ئے تا کہ بیج کو جمنے میں کسی دشوار ی کا سامنا نہ کرنا پڑ ے، جڑی بوٹیوں کی تلفی باقاعدگی سے کی جا ئے ،اگر جڑی بوٹیوں کی تلفی کے دوران مر ے ہوئے پودے نظر آئیں تو انہیں نکال کر نئے پود ے لگا دیئے جائیں، ا س کے علاو ہ زر عی ماہرین کی مشاورت سے کھادو ں کا استعمال کیا جا ئے تا کہ فصل کی بڑھوتر ی یقینی ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :