Live Updates

اگر عوام نے ان کو موقع دیا تو وہ ضلع چاغی کے لوگوں کو بنیادی سہولیات، صاف پانی، صحت، تعلیم کی فراہمی، اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے سفارش کلچر کا خاتمہ، بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرکے روزگار کے مواقع پیدا کرینگے، پاکستان تحریک انصاف چاغی کے ضلعی صدر اورپی بی 34 چاغی سے امیدوار ملک امان اللہ نوتیزئی

پیر 25 جون 2018 14:21

چاغی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف چاغی کے ضلعی صدر اورپی بی 34 چاغی سے امیدوار ملک امان اللہ نوتیزئی نے اپنے 15 نکاتی ایجنڈے کا اعلان کرتے ہوئے صاف پانی، تعلیم، صحت ، روزگار اور سرکاری اداروں سے سفارش کلچر کے خاتمے کو ترجیح دیتے ہوئے سیندک و ریکوڈک کے فوائد سے چاغی کو مستفید کرنے اور ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دس لاکھ درخت لگانے اور ہر یونین کونسل میں ڈیم بنانے سمیت متعدد عوامی مفاد کے منصوبوں کو اپنی ترجیحات میں شامل کرلیا۔

(جاری ہے)

اس بات کا اعلان پی ٹی آئی چاغی کے ضلعی کابینہ کی اجلاس کے بعد انہوںنے نوتیزئی ہاؤس میں سینئر رہنماء آغا رحیم الدین شاہ، ریجنل نائب صدر غلام قادر سنجرانی،نائب صدر ذاکر بلوچ لجئی، ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالملک برہانزئی، ڈپٹی سیکرٹری داد کریم آزاد، جوائنٹ سیکرٹری حاکم ایجباڑی، ضلعی اسپورٹس سیکرٹری میر سعید سنجرانی و پارٹی کے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے ہمراہ انہوں نے اپنے 15 نکاتی انتخابی منشور کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر عوام نے ان کو موقع دیا تو وہ ضلع چاغی بھر میں لوگوں کو بنیادی سہولیات صاف پانی، صحت، تعلیم کی فراہمی، اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے سفارش کلچر کا خاتمہ، بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرکے روزگار کے مواقع پیدا کرنے، زراعت و مالداری کی فروغ، ہر یونین کونسل میں کھیلوں کے میدان بنانے، موسمی اثرات کا مقابلہ کرنے کے لیے ملین ٹری منصوبہ، شعبہ کانکنی کی بہتری اور وہاں کام کرنے والے مزدوروں کی فلاح و بہبود، سیندک و ریکوڈک کے فوائد سے چاغی کو مستفید کرکے اس سلسلے میں اسمبلی میں آواز اٹھانے، صحت، تعلیم، پولیس و لیویز میں سیاسی مداخلت بند کرنے، باصلاحیت نوجوانوں کو کامیابی کے مواقع فراہم کرنے، منشیات فروشی کے خاتمے اور پاک ایران و پاک افغان سرحد پر روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات