ممتاز قبائلی و سیاسی رہنماء ملک رحمت اللہ نوتیزئی نے نوتیزئی قبیلے کے دو گروہوں میں تنازعے کا تصفیہ کرا دیا

پیر 25 جون 2018 14:21

چاغی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) ممتاز قبائلی و سیاسی رہنماء ملک رحمت اللہ نوتیزئی نے نوتیزئی قبیلے کے دو گروہوں میں تنازعے کا تصفیہ کرادیا ۔

(جاری ہے)

فریقین کی جانب سے حاجی قادر بخش نوتیزئی، ہارون نوتیزئی جبکہ دیگر فریق سے مہراللہ نوتیزئی نے اپنا اپناموقف پیش کیا جس کے بعد دونوں فریقین کی رضامند سے ملک رحمت اللہ نوتیزئی نے ان کا مسئلہ حل کرکے انھیں آپس میں بغلگیر کروا دیا۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے ضلعی صدر ملک امان اللہ نوتیزئی، قبائلی رہنمائوں ملک نوروز خان نوتیزئی، حاج عبدالواحد نوتیزئی، بابو صالح محمد نوتیزئی، حاجی کریم محمدانی، حاجی عجب خان نوتیزئی، ظاہر نوتیزئی و دیگر بھی شامل تھے۔آخر میں قاری احسان اللہ نوتیزئی نے دعائے خیر کرائی۔