ضلع چاغی کی سیاست کے اہم کردار الحاج علی محمد نوتیزئی نے شہید ملک عید محمد نوتیزئی پینل قائم کرلیا

پیر جون 14:21

چاغی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) ضلع چاغی کی سیاست کے اہم کردار الحاج علی محمد نوتیزئی نے شہید ملک عید محمد نوتیزئی پینل قائم کرلیا ۔ اس بات کا اعلان انہوںنے نوتیزئی ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس کے دوران انہوں نے کہا کہ کئی بار سابق ایم پی اے کی حمایت کی لیکن افسوس کہ ان کی سوچ محدود ہے جس کی وجہ سے چاغی کے عوام بھی ان سے مایوس ہوچکے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ باپ پارٹی کے پینافلکس پر میرے اورشہید عید محمد نوتیزئی کے تصاویر لگانا لوگوں کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش ہے۔انہوں نے کہا سابق رکن صوبائی اسمبلی سے کہتا ہوں کہ عوام نے آپ کو تین بار منتخب کیا لیکن آپ نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا اسی لیئے اب بھی وقت ہے کہ پی ٹی آئی کے امیدوار ملک امان اللہ نوتیزئی کے حق میں دستبردار ہوجائو۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ہم نے شہید ملک عید محمد نوتیزئی پینل کی جانب سے پی بی 34 پر پی ٹی آئی کے امیدوار ملک امان اللہ نوتیزئی کی حمات کا اعلان کیا کیوںکہ چاغی کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں اسی لیئے ہم نے تبدیلی لانے کے لیئے پوری تاری کرلی ہے اور ایک شخص کو بار بار چاغی کے عوام پر مسلط نہیں کرنا چاہتے ہیں۔انہوںنے واضح کیا کہ ان کی مختلف سیاسی شخصیات سے انتخابی اتحاد کے لئے بات چیت چل رہی ہے اور جلد ایک اہم فیصلہ کیا جائے گا تاہم اس مرتبہ ملک امان اللہ نوتیزئی پی بی 34 چاغی پر الیکشن ضرور لڑیں گے۔