ضلعی انتظامیہ کا کمشنر مردان کیلئے الوداعی عشائیہ

پیر جون 14:44

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء)ضلعی انتظامیہ مردان کی جانب سے تبدیل ہونے والے کمشنر مردان ذاکر حسین آفریدی ،ڈی آئی جی محمد عالم شنواری اوردیگر افسران کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دیا گیا۔

(جاری ہے)

جس میں ڈپٹی کمشنر محمد عثمان محسود، ڈی سی صوابی خورشید عالم ،کمانڈنٹ پی آر سی بریگیڈیئرزاہد حسین ، ڈپٹی کمانڈنٹ کرنل فہیم سمیت اعلیٰ سول و فوجی افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے تبدیل ہونے والے افسران کی خدمات کو سراہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔