مہمند میں ترقیاتی منصوبوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، حاجی امیر نواز

پیر جون 14:44

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء)قبائلی ضلع مہمند کے مشران نے کہا ہے کہ ضلع میں انتظامی معاملات اور ترقیاتی عمل میں بہتری کا خیر مقدم کرتے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد واصف سعید نے تعیناتی کے فوری بعد اہم معاملات پر ہنگامی اقدامات اٴْٹھائے، سول انتظامیہ کو عوامی خادم بنایا۔ رشوت اور معاشرتی برائیوں کے خلاف بند باندھ دیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار قبائلی ضلع مہمند تحصیل حلیم زئی کے قومی مشران ملک امیر نواز خان، ملک صاحب داد، ملک اجمل کدی خیل، ملک نذیر سلطان خیل، ملک غلام نبی، ملک حاجی شاہی گل، ملک حمزا خان، ملک جہانگیر خان، ملک فاروق نثار و دیگر نے مہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ دو ماہ قبل پولیٹیکل ایجنٹ محمد واصف سعید نے چارج سنبھالا تو فوری طور پر اہم اور ضروری مسائل پر قومی مشران اور عوامی مشاورت سے عملی اقدامات اٴْٹھائے۔ طلباء کے ڈومیسائل اور عام لوگوں کے شناختی کارڈز پر وصول ہونے والا ٹیکس ختم کر دیا۔ اور اس کے بعد مہمند میں وصول ہونے والا اشیائے خوردونوش اوردیگر اشیاء پر ٹیکس بھی ختم کیا۔ جس سے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچا ہے۔