اوگی،ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولرکے چھاپے،کئی ہوٹلزمالکان گرفتار

پیر 25 جون 2018 14:44

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) ڈ سٹر کٹ فوڈکنٹرولرمانسہرہ سیداقبال شاہ نیصحت افزاء مقام ناران ،کاغان میں اچانک چھا پو ں میں گرانفروشی،نرخ نامے آویزاں نہ کرنے اور ناقص اشیاء کی فروخت پر پرہوٹلزمالکان دھرلئے اورڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا، نگران صوبائی وزیرخوراک انوارالحق کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اقبال شاہ نے دیگر سٹاف کے ہمراہ ضلع کے صحت افزاء مقام ناران کے ہوٹلز پراچانک چھاپے مارے اور گرانفروشی ،غیرمعیاری اشیاء کی فروخت اور نرخ نامے آویزاں نہ کرنے پر کئی ہوٹلز مالکان دھرلئے اوربعدازاں انہیں مجموعی طور پرڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ کردیا،انہوں نے کہاکہ کسی کو گراں فروشی اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت کی اجازت نہیں دی جائیگی جوبھی ہوٹلز مالکان اور دکاندار سرکاری ریٹ سے تجاوز کریں گے وہ کسی رعایت کی توقع نہ رکھیں۔

متعلقہ عنوان :