معیاری تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے‘پروفیسرڈاکٹر عطاء الله شاہ

پیر 25 جون 2018 14:44

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہاکہ مستقبل کے معماروںکو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی سمیت معیاری تعلیم کو یقینی بنانا ان کی ترجیحات میں ہے،معیاری تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں،ہماراپہلا ہدف میعاری تعلیم کو یقینی بناناہے،موجودہ دور میں جس چیز کی سب سے زیادہ ضرورت ہے وہ میعاری تعلیم ہے ۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے وائس چانسلر مقرر ہونے کے بعد نجی ٹی وی چینل کو اپنا پہلا انٹرویودیتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ یونیورسٹیوں کا معاشرے میں بہت اہم کردار ہوتاہے ۔ان میں سے تین سب سے زیادہ اہم چیزیں ہے۔ان میں پہلا علم کی ترویج کرنا اورایک نسل سے دوسری نسل تک علم کا پہنچانا ہے ۔

(جاری ہے)

دوسرا معاشرے میں تحقیق کے شعور بیدار کرنا اور تحقیق کے زریعے علم کی تخلیق کرنا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ تحقیق کا اہم زریعہ ااور رہبر معاشرہ ہوتاہے ۔معاشرے میں موجودہ مسائل کی تلاش اور ان کے حل دینا تحقیق کا مہور ہوتاہے ۔ہماری بھی یہی کوشش ہے کے آئی یو گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کرے ۔انہوںنے کہاکہ گلیشئر ز کے پگھلنے ،موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور وجوہات سمیت دیگر اہم چیزین ہیں جن پر کام کرینگے ۔تاکہ ان مسائل کو حل کیاجاسکے ۔