کے آئی یو اور ہاشوانی گروپ میں ریسرچ کے شعبے میں کام کرنے پراتفاق

پیر جون 14:44

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے ہاشوانی گروپ او پی ایل کے جی ایم پروفیسر سٹووڈ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں کے مابین ریسرچ۔ ٹریننگ۔استعداد کار میں بہتری کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر کام کرنے پہ اتفاق رائے ہوگیا۔

(جاری ہے)

پروفیسر سٹووڈ نے کے آئی یوکی وساطت سے گلگت بلتستان میں کام کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

وائس چانسلر نے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ کے کے آئی یوکے شعبہ ارتھ سائنس کے طلبا او پی ایل کیساتھ ملکر کام کریں گے۔ اس شعبہ کے طلبا ریسرچ کے لئے او پی ایل سے بھر پور فائدہ استفادہ کریںگے۔ طلبا ریسرچ کے ساتھ ساتھ انٹرنشپ۔طلباء کیپسٹی بلڈنگ کے شعبے میں او پی ایل کا معاونت کریںگے۔

متعلقہ عنوان :