انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کیاجائیگا‘ محمدعثمان

پیر 25 جون 2018 14:44

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمدعثمان محسود نے کہاہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر ہر صورت میں عمل درآمد کیاجائیگا اور اس سلسلے میں تمام مانیٹرنگ افسران پوری ذمہ داری سے کام کریں‘ وہ اپنے دفتر میں انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس میں ریجنل الیکشن کمشنر نعیم خان ‘ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عبدالرئوف اور دیگرنے شرکت کی انچارج ڈسٹرکٹ الیکشن سیل فواد خٹک نے اجلاس کو انتخابی ضابطہ اخلاق کے ہوالے سے بریفنگ دی‘ ڈپٹی کمشنر جو انتخابات کیلئے ضلعی مانیٹرنگ افسر بھی ہیں نے اجلاس کے شرکاء کو ہدایت کی کہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :