عوام کے تمام مسائل اولین ترجیحات میں حل کرونگا ‘ مفتی مولانا شعیب ندیم

پیر 25 جون 2018 14:52

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) پی کے 60چارسدہ تحصیل شبقدر سے پاکستان راہ حق پارٹی کے نامزد امیدوار مفتی مولانا شعیب ندیم نے کہاہے کہ چارسدہ سے پہلی بار صوبائی اسمبلی کیلئے پارٹی کی طرف سے نامزدگی ہوئی ہے‘ اس بار حلقہ کے عوام مجھے بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے‘ ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک کارنر میٹنگ کے دوران کے دوران کیا‘ اس موقع پر علاقہ عمائدین اور دوسرے پارٹیوں سے مستعفی ہوکر کارکنوں نے پاکستان راہ حق پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا‘انہوں نے کہاکہ پی کے 60کے عوام گزشتہ کئی سالوں سے محرمیوں کا شکار ہے‘ اب تک جتنے بھی نمائندے یہاں سے منتخب ہوئے ہیں انہوں نے سوائے اپنی جیبوں کوبھرنے کے علاوہ کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں کیے ہیں ‘ جس کی وجہ سے آج ہمارا حلقہ زندگی کی تمام تر بنیادی سہولتوں سے محروم ہے‘ انہوں نے کہاکہ ووٹ ایک مقدس امانت ہے اس کا صحیح استعمال کریں تاکہ آپ کے مستقبل کا صحیح فیصلہ ہوسکے‘ انہوں نے کہاکہ اگر میں یہاں سے کامیاب گیا توعوام کے تمام مسائل اولین ترجیحات میں حل کرونگا ‘علاقہ کے دیرینہ مسائل میں بجلی‘ گیس‘ پانی ‘صحت اورروزگار کے مسئلے پر بھرپور توجہ دونگا۔