سکردو روڈ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے ‘حاجی فدا محمد ناشاد

پیر 25 جون 2018 14:52

سکردو روڈ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے ‘حاجی فدا محمد ناشاد
استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) سپیکر قانون ساز اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد نے کہاہے کہ گلگت سکردوروڈ کی تعمیر ،نئے اضلاع کے قیام اور بلتستان یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ سابق حکومت نے حل کیا تاہم آج تینوں مطالبات منظور ہو گئے سکردو روڈ کی تعمیر شروع ہو گئی ، نئے اضلاع بھی بن گئے، بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلرنے بھی چارج سنبھال لیا ہے،اب صرف سکردو کرگل لداخ روڈ کا مسئلہ رہ گیا ہے امید ہے یہ بھی بہت جلد حل ہوگا‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلتستان کلچر ڈیلپمنٹ فاؤنڈیشن کی جنرل باڈی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سکردوروڈ کی تعمیر کا کام تیزی جاری ہے، عالم برج سے گاڑیاں 80ٹن سامان لے کر گزررہی ہیں ،تونگوس پل بھی جلد مکمل ہو گا، روڈ کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد بلتستان میں معاشی انقلاب برپا ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :