ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا28 جون کو عوام کی شکایات براہ راست سنیں گے

پیر جون 14:52

ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا28 جون کو عوام کی شکایات ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نیب خیبرپختونخوا فرمان الله خان عوام کی شکایات خود سنیں گی‘ معاشرے میں بدعنوانی کے بڑھتے ہوئے رحجانات کو مدنظررکھتے ہوئے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے عوامی شکایات خود سننے کا فیصلہ کیا اور ساتھ ہی صوبائی ڈائریکٹر جنرلز کو بھی ہدایت کی ہے کہ عوامی شکایات خود سنیں ‘ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نیب خیبرپختونخوا 28جون کو دوپہر 2بجے سے 4بجے تک عوام کی شکایات دفتر نیب خیبرپختونخوا واقعہ پی ڈی اے کمپلیکس فیز 5حیات آباد میں براہ راست سنیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمپلینٹ سیکروٹنی کمیٹی کے تمام ممبران بھی ڈائریکٹر جنرل کے ہمراہ ہونگے جس کیلئے عوام کا تعاون درکار ہے۔