لیبیا ،بحیرہ روم میں مہاجرین کی مدد کرنے والی تنظیم کو کام سے روک دیا گیا

پیر 25 جون 2018 14:52

روم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) لیبیا کے ساحلوں کے پاس بحیرہ روم میں مختلف کشتیوں میں پھنسے ایک ہزار کے قریب مہاجرین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ہسپانوی تنظیم ’پروایکٹیوا اوپن آرمز‘ کو ان مہاجرین کی مدد کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اطالوی وزیر داخلہ ماتیو سالووینی نے اس امدادی تنظیم سے کہا ہے کہ وہ سمندر میں پھنسے مہاجرین کو نہ بچائے کیونکہ یہ کام لیبیا کی کوسٹ گارڈ کا ہے کہ وہ ان مہاجرین کو سمندر سے نکال کر واپس لیبیا لے جائے۔ دوسری طرف جرمن امدادی جہاز ’لائف لائن‘ جس پر 230 مہاجرین موجود ہیں، کسی یورپی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی اجازت ملنے کا بدستور منتظر ہے۔

متعلقہ عنوان :