نئے شامی مہاجرین کو قبول نہیں کیا جائے گا، اٴْردن

پیر 25 جون 2018 14:52

عمان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) اٴْردن نے کہا ہے کہ شامی حکومت کی جانب سے اٴْردن کی سرحد کے قریب شام کے جنوبی حصے میں شروع کی گئی نئی کارروائی کے سبب وہاں سے نکلنے والے مزید شامی باشندوں کو اٴْردن میں قبول نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابقشامی فورسز جنوبی صوبہ درعا میں پیشقدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس دوران امریکا نے باغیوں سے کہا ہے کہ وہ اس بات کی توقع نہ رکھیں کہ امریکا ان کے دفاع کے لیے کوئی کارروائی کرے گا۔ اردن حکومت کی خاتون ترجمان جمانہ غنیمات نے کہا ہے کہ اردن قومی مفادات کے تحفظ کے لیے امریکا اور روس کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ اٴْردن میں اس وقت بھی 6 لاکھ 60 ہزاررجسٹرد شامی مہاجرین پناہ لیے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :