لالہ موسیٰ‘شہر میں مشہورخونی یوٹرن پر ایک اور حادثہ ٹرالر کی زد میں آکر باپ بیٹا موقع پر جاں بحق

پیر 25 جون 2018 14:59

لالہ موسیٰ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) شہر میں مشہورخونی یوٹرن پر ایک اور حادثہ ٹرالر کی زد میں آکر باپ بیٹا موقع پر جاں بحق- یاد رہے کہ خونی یوٹرن کے نام سے مشہور یوٹرن پر اوسطاً دو سے تین اموات ہر ماہ ہوتی ہیں تفصیلات کے مطابق نواحی موضع چک سندھاریہ کے ریائشی سیدجاویدحسین بخاری جوکہ چاندنی چوک میں فوٹوسٹیٹ کا کام کرتے ہیں اپنے دوبیٹوں سید عامر اور سید صارم اور عزیز سید منور حسین ،محمد رفیق کے ساتھ دو موٹر سائیکلوں پرکام کی غرض سے شہر آرہے تھے جب چھوٹے بیٹے صارم کو جوکہ اپنے والد کے پیچھے موٹر سائیکل پر تھاجس نے یونیورسٹی جانا تھا کو بس اسٹینڈ اتارنے کے لیے نثار ہسپتال کے قریب یوٹرن پہچے تو کھاریاں سے آنے والے تیز رفتار ٹرالر ایل آر سی 3305 کی زد میں آکر موقع پر جاں بحق ہوگئے ،جبکہ ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہولیس تھانہ سٹی نے ٹرالر کو قبضہ میں لیکر نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں متوفی جاوید حسین بخاری کے تین بیٹے اور ایک بیٹی تھی،باپ بیٹے کی نماز جنازہ چار بجے آبائی قبرستان میں ادا کردی گئی-