آزادکشمیر کے قدرتی وسائل میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،ْسردار میر اکبر خان

حکومت آزاد کشمیر کو با اختیار بنانے پر میاں محمد نواز شریف اور وزیراعظم آزاد کشمیر کا کردار قابل ستائش ہے،جنہوں نے آزادکشمیر کے اندر ریکارڈ ترقیاتی بجٹ دیا ہے اور حکومت کو با اختیار بنایا ،ْو زیر جنگلات

پیر 25 جون 2018 14:59

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) وزیر جنگلات آزاد کشمیرسردار میر اکبر خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے قدرتی وسائل میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اس مقصد کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے مسلم لیگ ن کی حکومت نے آزادکشمیر کے ترقیاتی بجٹ میں دوگنا اضافہ اور حکومت آزاد کشمیر کو با اختیار بنانے پر قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا کردار قابل ستائش ہے جنہوں نے آزادکشمیر کے اندر ریکارڈ ترقیاتی بجٹ دیا ہے اور حکومت کو با اختیار بنایا جس سے آزاد کشمیر بھر کی عوام بلا تخصیص مستفید ہو رہی ہے حکومت آزاد کشمیر عوام کی بلاتخصیص خدمت کے لیے کوشاں ہے ریاست پر عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے گئے ہیںموجودہ حکومت وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی زیر قیادت معاشرتی ترقی کے لیے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہی ہے آزاد کشمیر میں عوام الناس کو بلا تخصیص بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے لوگوں کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے کمیونٹی انفراسٹریکچر پروگرام شروع کیا گیا ہے عوام الناس کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے پالیسی ترتیب دی جا رہی ہے تاکہ عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی ممکن ہو سکے،میرٹ کی بحالی کے لیے غیر جاندار پبلک سروس کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور این ٹی ایس کا نفاذ کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے پروگرام براے کمیونٹی انفراسٹریکچر اس لیے شروع کیا گیا ہے کہ عوام الناس کو ان کے گھروں کی دہلیز تک بنیادی سہولیات میسر آ سکیںوزیر جنگلات نے کہا کہ حکومت نے گذشتہ مالی سال میں ریاستی آمدن میں ریکارڈ اضافہ کیا ہے اور غیر ترقیاتی اخراجات میں معقول کمی لائی ہے جو کہ حکومت کا تاریخی کارنامہ ہے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کو مالیاتی طور پرمستحکم بنانے کے لیے تمام ذرئع آمدن میں اضافہ کر یں گئے انہوں نے کہا کہ کارکنان کی شکایات کا ازالہ کریں گے اور کارکنان کو ساتھ لے کر چلیں گے بلدیاتی انتخابات کے بعد سیاسی کارکنوں کو مزید با اختیار بنایا جاے گا۔

انہوں نے کہا کہ 2سال کے عرصہ میں حکومت نے جو تاریخی اور مشکل اقدامات اٹھائے ان میں لیگی کارکنان نے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا اور حکومت کا ساتھ دیا اب آزادکشمیر کے اندر تعلیم یافتہ نوجوانوں کو میرٹ پر ملازمتیں مل رہی ہیں ترقیاتی منصوبوں سے ہر آدمی مستفید ہو رہا ہے آزادکشمیر کے اندر اصلاحات اور وعدوں کی تکمیل کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور اقوام متحدہ کی کشمیر قرار دادوں کی روشنی میں اس دیرینہ مسئلہ کے جلد ازجلد حل کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہیں۔