نیلم کو سیاحتی کوری ڈوربنانے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

سیاحت کی ترقی کیلئے کام کرنیوالوں کے گرد حکومت نے گھیرا تنگ کردیا۔ہزاروں نوجوانوں کے بیروزگار ہونے کا خدشہ

پیر 25 جون 2018 14:59

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) نیلم کو سیاحتی کوری ڈوربنانے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، سیاحت کی ترقی کیلئے کام کرنیوالوں کے گرد حکومت نے گھیرا تنگ کردیا۔ہزاروں نوجوانوں کے بیروزگار ہونے کا خدشہ ،وادی نیلم کی مشہور جھیلوں رتی گلی ، بابون اور پتلیاں میں لگائے جانے والے فی خیمہ پر 4ہزار جگا ٹیکس کیخلاف تاجران سراپااحتجاج، ظالمانہ ٹیکس پر حکومت کیخلاف احتجاج کی راہیں ہموار ہونے لگیں، متاثرہ تاجران نی28 جون کو شاہراہ نیلم پر پہیہ جام ہڑتال کااعلان کردیا ، محکمہ جنگلات کی جانب سے لگایاجانیوالا ٹیکس فوری ختم نہ کیاسیاحوں کیلئے لگائی جانیوالی خیمہ بستیاں شاہراہ نیلم پرلگانے کافیصلہ ،تفصیلا تکے مطابق چند روزقبل محکمہ جنگلات نیلم نے وادی کی مذکورہ سیاحتی جھیلوں پر فی خیمہ ماہانہ 4ہزار روپے جگا ٹیکس کے طور پر نافذ کردیئے گئے ہیں جنہیں گیسٹ ہائوسز ، ہوٹل ، خیمہ بستیوں کے مالکان ،دکانداروں سمیت ٹورز آپریٹرنے یکسر مسترد کرتے ہوئے حکومت اور محکمہ کیخلاف شدید احتجاج کی دھمکی دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سیاحت سے وابستہ تاجران، ٹورزآپریٹرز ، ٹرانسپورٹروں کے نمائندگان /رتی گلی کیمپ سائٹس ایسوسی ایشن کے صدر رائیس انقلابی ، رتی گلی ٹورز اینڈ ٹریول کے صدر خواجہ رفیق ، بابر شفیق ،ماسٹر نورعالم،ماسٹر جہانگیر ، محمد نسیم،نورعالم،بشیر الدین ودیگر نے پرہجوم میڈیا بریفنگ میں حکومت کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ سیاحتی جھیلیں مقامی لوگوں کی ملکیت ہیںنہ کہ محکمہ جنگلات کی وارثت میں ہیں۔

یہاں مقامی لوگوں نے سیاحت کی ترقی کیلئے جو جاندار کردار اکیاہے اس کی مثال نہیں ملتی ، شاہراہ نیلم پر قائم ہوٹلنگ ، گیسٹ ہائوسز کے برابر سینکڑوں کلومیٹر بلند وبالا پہاڑوں پر معیاری رہائش اور کھانے کااہتمام کیاگیاہے جو سیاحت کی ترقی کیلئے انمول تحفہ ہے ۔ حکومت اور محکمہ جنگلات کے اس منفی اقدامات اور جگا ٹیکس سے سیاحت کو شدید نقصان ہوگا۔

اور پھر سیاحوں کو سستی اور معیاری سہولیات ملنا مشکل ترین کام ہوجائیگا۔ فی خیمہ سے ماہانہ 4ہزار روپے حکومت کو کس بات کا ٹیکس دیاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ 27 جون کی شام تک اگر جگا ٹیکس کانوٹفکیشن منسوخ نہ ہوتا تو 28جون کو ہم شاہراہ نیلم پر سیاحوں کی آئوبھگت کیلئے خیمے لگائیں گے اور جب تک ٹیکس ختم نہیں ہوتا۔ ہمارا دھرنا احتجاج جاری رہے گا۔