حکومت جنگلات کو تحفظ دینے کیلئے محکمہ جنگلات کا خاتمہ کرے‘عبدالرشید خان

پیر 25 جون 2018 14:59

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل نیلم عبدالرشید خان نے کہاہے کہ حکومت جنگلات کو تحفظ دینے کیلئے محکمہ جنگلات کا خاتمہ کرے ، جنگلات کی دیکھ بحال کیلئے ٹاسک فورس کاقیام عمل میں لایاجائے ، محکمہ جنگلات کے آفیسران واہلکاران اپنے بڑھے ہوئے پیٹ کیلئے جنگلات کی حفاظت نہیں بلکہ کٹائو کاسبب ہیں۔

وزیراعظم آزادکشمیر اکلاس طرز پر محکمہ جنگلات کاخاتمہ کرکے قوم پر احسان کریں۔محکمہ جنگلات کے تحت لکڑی نکاسی میں بھی کرپشن ، رشوت عروج پرہے ، اور آئے روز ہزاروں سبزدرختان کی کٹائی نسل نو کامستقبل تاریک کررہی ہے ۔ ان خیالات کااظہار گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی نیلم کے راہنما وسابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل نیلم عبدالرشید خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے جنگلات کے خاتمہ کاباعث محکمہ جنگلات ہے۔ جو منظم طریقے سے جنگلا ت کاکاروبار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ستم ظریفی یہ ہے کہ آزادکشمیر میں محکمہ جنگلات نامی سفید ہاتھی حکومت سے مراعات ، تنخواہیںلیکر قومی خزانے کو اپنے آتشی پیٹ کاایندھن بنارہاہے ۔ اور جو لکڑ ضرورت سرکار بذریعہ فرم کاٹی جاتی ہے اس میں بھی کرپشن، اور ٹھیکیدار وں کو مافیا کاپیٹ پالینا پڑ رہاہے انہوں نے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان سے مطالبہ کیاہے کہ وہ قوم پر احسان کریں جس طرح محکمہ جنگلات کادشمن نمبر 2اکلاس کو ختم کیا اسی طرح جنگلات کادشمن نمبر 1محکمہ جنگلات کو بھی ختم کرکے قوم پر احسان کریں اور آزادکشمیر کے جنگلات کے تحفظ کیلئے ٹاس فورس قائم کریں تاکہ خطہ کے جنگلات کاتحفظ یقینی بنایاجاسکے ۔

متعلقہ عنوان :