متحدہ قبائل پارٹی کا الیکشن کمیشن کی جانب مارچ،

چوبیس گھنٹے میں مطالبات پورے کرنے کی ڈیڈ لائن

پیر 25 جون 2018 15:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) متحدہ قبائل پارٹی نے الیکشن کمیشن کی جانب مارچ شروع کرکے چوبیس گھنٹے میں مطالبات پورے کرنے کی ڈیڈ لائن دیدی۔ پیر کو اسلام آباد کے نادرا چوک پر صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ متحدہ قبائل پارٹی نے الیکشن کمیشن کی جانب مارچ شروع کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کی بھاری نفری نے مظاہرین کو روکنے کے لئے خار دار تاریں لگا دیں الیکشن کمیشن کی طرف جانے والے تمام راستوں کو بند کردیا گیا جس سے مظاہرین الیکشن کمیشن کی جانب نہ جاسکے۔ مظاہرین نے کہا کہ اگر ان کے مطالبات آئندہ چوبیس گھنٹے میں پورے نہ ہوئے تو پورے پاکستان کی تمام مرکزی شاہراہوں کو بند کردیا جائے گا۔