اوپن یونیورسٹی میں مشتاق احمد یوسفی کی یاد میںریفرنس آئندہ ہفتے منعقد ہوگا

ار دو ادب کے نامور شخصیات مرحوم کی خدمات پر روشنی ڈالیں گے

پیر جون 15:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں مشتاق احمد یوسفی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس آئندہ ہفتے یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں منعقدکیا جائے گا۔ وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی تقریب کی صدارت کریں گے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر طاہر مسعود ،ْ افتخار عارف ،ْ عطاء الحق قاسمی ،ْ پروفیسر فتح محمد ملک اور ڈاکٹر عبدالعزیز مشتاق احمد یوسفی)مرحوم( کی یادوں اور باتوں کا تذکرہ کریں گے۔ تقریب کا اہتمام شعبہ اردو نے یونیورسٹی میں گذشتہ پونے چار سال سے جاری "مت سمجھو ہم نے تمھیں بھلادیا" سیریز کے تحت کیا ہے۔اِن تقریبات کا بنیادی مقصد اقابرین کو یاد رکھنا اور اُن کی خدمات اور کارناموں کو دوسروں تک پہنچانا ہے۔

متعلقہ عنوان :