میکسیکو، انتخابی امیدوار کا قتل،

الزام میں تمام پولیس اہلکار گرفتار پولیس اہلکاروں اورگونزالیز گارشیا کے منظم جرائم پیشہ گروہوں کے ساتھ روابط ہیں، استغاثہ کا الزام

پیر 25 جون 2018 15:08

میکسیکو سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) لاطینی امریکی ریاست میکسیکو میں انتخابی امیدوار کے قتل کے الزام میں قصبے کے تمام پولیس اہلکار گرفتار کرلیے گئے،پولیس اہلکاروں اورگونزالیز گارشیا کے منظم جرائم پیشہ گروہوں کے ساتھ روابط ہیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق الا طینی امریکی ریاست میکسیکو میں انتخابی امیدوار کے قتل کے الزام میں قصبے کے تمام پولیس اہلکار گرفتار کرلیے گئے۔

غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق میکسیکو کے قصبے اوکیمپو میں میئر کے امیدوار 64 سالہ فرنینڈو اینجلزیوریز کے قتل میں ملوث ہونے کے شبے میں تمام 27 پولیس اہلکاروں اورمقامی پبلک سیکیورٹی سیکریٹری کو حراست میں لے لیا گیا۔فرنینڈو اینجلزیوریز کے قتل کے بعد استغاثہ نے اوکیمپوکے پبلک سکیورٹی سیکریٹری کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد جب فیڈرل فورس کے اہلکار انہیں گرفتار کرنے کے لیے پہنچے تو مقامی پولیس اہلکاروں نے انھیں ایسا کرنے سے روک دیا، جس پر فیڈرل فورس کے اہلکار اس وقت تو واپس چلے گئے لیکن دوسرے روز مزید نفری کے ساتھ آئے اورتمام پولیس فورس کو بھی گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

استغاثہ کا الزام ہے کہ پولیس اہلکاروں اورگونزالیز گارشیا کے منظم جرائم پیشہ گروہوں کے ساتھ روابط ہیں۔واضح رہے کہ فرنینڈو اینجلزیوریزنے کچھ عرصہ قبل میکسیکو کے بڑی سیاسی جماعت ڈیموکریٹک ریوولوشن میں شمولیت اختیارکی تھی جب کہ وہ ریاست مشوکن میں قتل کیے جانے والے تیسرے سیاستدان ہیں جو ایک کامیاب کاروباری شخصیت تھے۔

متعلقہ عنوان :