منشیات کی روک تھام قومی سلامتی اور عوامی مفادات سے قریبی وابستہ ہے،چینی صدر

منشیات سے متعلق جرائم پر قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے، اس کی روک تھام کیلئے علم و آگاہی کو فروغ دیا جائے چینی صدر شی جن پنگ کی انسداد منشیات کیلئے اہم ہدایات

پیر 25 جون 2018 15:09

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) چینی صدر شی جن پنگ نے انسداد منشیات کے امور کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کی روک تھام قومی سلامتی اور عوامی مفادات سے قریبی وابستہ ہے،منشیات سے متعلق جرائم پر قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے، اس کی روک تھام کے حوالے سے علم و آگاہی کو گہرائی تک فروغ دیا جائے ۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیرمین شی جن پنگ نے انسداد منشیات کے امور کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے پرزور الفاظ میں کہا کہ منشیات کی روک تھام قومی سلامتی اور عوامی مفادات سے قریبی وابستہ ہے۔منشیات سے متعلق جرائم پر قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے، ہر لحاظ سے انسداد منشیات کے امور کو مضبوط بنایا جائے اور منشیات کی روک تھام کے حوالے سے علم و آگاہی کو گہرائی تک فروغ دیا جائے تاکہ پورے سماج میں منشیات کے خاتمے کے لیے ایک جامع ماحول تشکیل دیا جا سکے۔ یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے تحت چھبیس جون ہر سال عالمی انسداد منشیات کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :