�وبز نیوز**

بالی ووڈ کی63 سالہ ریکھا کی 20سال بعد اسٹیج پر پرفارمنس ، شائقین دیوانے ہوگئے

پیر 25 جون 2018 15:10

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) بھارت کے مقبول ترین ایوارڈز آئیفا کی تقریب میں بھلے اس سال خانز نے شرکت نہ کی ہو، تاہم بولی وڈ کی لیجنڈری اداکارہ ریکھا نے اس ایوارڈ کی شام کو یادگار بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔63 سالہ ریکھا نے 20 سالوں بعد اسٹیج پر پرفارمنس پیش کی، جہاں شائقین ان کے انداز کے دیوانے ہوگئے۔ریکھا نے 1978 میں ریلیز ہوئی اپنی فلم مقدر کا سکندر کے کامیاب گانے سلام عشق پر اور 1981 کی اپنی فلم امرا جان کے گانے دل چیز کیا ہے آپ میری جان لیجیئے پر پرفارمنس پیش کی۔

یاد رہے کہ فلم مقدر کا سکندر میں امیتابھ بچن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، جن کا نام طویل عرصے تک ریکھا کے ساتھ جوڑا گیا۔اس کے علاوہ انہوں نے 1960 کی یادگار ہندی فلم مغل اعاظم کے گانے جب پیار کیا تو ڈرنا کیا پر بھی رقص پیش کرکے سب کا دل جیت لیا۔

(جاری ہے)

اس پرفارمنس کے دوران ریکھا سنہری رنگ کی انارکلی فراک میں نظر آئیں۔ریکھا کے علاوہ اس سال کے آئیفا ایوارڈز میں ورن دھون، کارتک آرین، بوبی دیول، یولیا ونتور، شردہا کپور، رنبیر کپور، ارجن کپور اور کریتی سنن نے بہترین پرفارمنسز پیش کیں۔

رنبیر کپور کی پرفارمنس کو بھی شائقین نے خوب سراہا۔اس سال آئیفا ایوارڈز میں نامور اداکار غیر حاضر رہے، جن میں رنویر سنگھ، دپیکا پڈوکون، کترینہ کیف، سونم کپور، کرینہ کپور، پریانکا چوپڑا، شاہد کپور، وانی کپور اور بہت سے دیگر اداکار شامل ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :