ہتک عزت کا کیس، عدالت کا میشا شفیع کو نوٹس جاری، جواب طلب

پیر 25 جون 2018 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) لاہور کی سیشن کورٹ نے گلوکارہ میشا شفیع کو علی ظفر کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے سے روک دیا۔سیشن کورٹ میں ادکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے میشا شفیع کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ درخواستگزار علی ظفر نے موقف اختیار کیا کہ میشا شفیع نے ہراساں کرنے کے بے بنیاد الزامات عائد کیے، میشا شفیع کے جھوٹے الزامات سے پوری دنیا میں شہرت متاثر ہوئی، عدالت میشا شفیع کو 100 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔۔

متعلقہ عنوان :