میرپور خاص میں رینجرز کارروائی، انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

پیر 25 جون 2018 15:10

میر پور خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) پاکستان رینجرزسندھ نے اندرون سندھ میرپور خاص کے علاقے ڈی سی او چوک، ڈی آئی جی آفس کے قریب اسنیپ چیکنگ کے دوران انتہائی مطلوب ملزم ذیشان علی جسکانی کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کیمطابق ملزم ذیشان علی جسکانی کے خلاف جرائم کی متعدد ایف آئی آرز درج ہیں جن میں بھتہ خوری، اقدامِ قتل، زمینوں پر قبضہ، خوف و ہراس پھیلانا، جلائو گھیرا ئو اور توڑ پھوڑ سمیت متعدد جرائم کی دفعات شامل ہیں۔

ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا جبکہ اسے قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ترجمان رینجرز نیعوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دہشت گردی کی روک تھا م کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں اورکسی مشکوک فرد اور مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کی اطلاع فور ی طور پر رینجرز کی ہیلپ لائن 1101 ، رینجرز مددگار کے واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں