�امرس نیوز**

ملک میں موٹر سائیکلز کی فروخت 17 لاکھ 44 ہزار 463 یونٹس تک بڑھ گئی

پیر 25 جون 2018 15:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) رواں مالی سال 2017-18 کے ابتدائی گیارہ ماہ میں جولائی تا مئی کے دوران موٹر سائیکلوں اور تین پہیوں والے رکشوں کی فروخت میں 16.18 فیصد اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

پاکستان آٹوموٹیو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا مئی کے دوران موٹر سائیکلز کی فروخت 17 لاکھ 44 ہزار 463 یونٹس تک بڑھ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 15 لاکھ ایک ہزار 393 موٹر سائیکلز فروخت کئے گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق مئی 2018 کے دوران موٹر سائیکلوںاور رکشوں کی فروخت10 فیصد کے اضافہ سے ایک لاکھ 69ہزار 298یونٹس ریکارڈ کی گئی ہے جو مئی 2017 کے دوران ایک لاکھ 53ہزار 855 یونٹس رہی تھی۔ پاما کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے گیارہ مہینوں میں جولائی تا مئی کے دوران موٹر سائیکلز اور رکشوں کی فروخت میں 2 لاکھ 43 ہزار 70 یونٹس یعنی 16 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :