ٹرانسپورٹ ، توانائی اور ٹیلی مواصلات سمیت مختلف شعبہ جات میں فنڈز کی فراہمی کے لئے 23 منصوبوں کی منظوری

پیر جون 15:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) ایشیائی انفراسڑکچر سرمایہ کاری بنک کی گزشتہ سال کے دوران مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری اور فنڈنگ کی مجموعی مالیت 4.2 ارب ڈالر سے زائد رہی۔ بینک کی رپورٹ کے مطابق ادارے کی جانب سے ٹرانسپورٹ ، توانائی اور ٹیلی مواصلات سمیت مختلف شعبہ جات میں فنڈز کی فراہمی کے لئے 23 منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق2017 کے دوران بنک کے منافع کی مجموعی مالیت 252 ملین ڈالر رہی جبکہ 2016 میں منافع کی مجموعی مالیت 167ملین ڈالر تھی۔ رپورٹ میں بنک کی جانب سے دیگر کثیر الجہتی بنکوں کے ساتھ تعاون کے حوالے سے بھی امور کو اجاگر کیا گیا ہے تاکہ بنیادی تنصیبات کے حوالے سے فنڈنگ سے متعلق خلا کو پر کیا جاسکے۔ اطلاعات کے مطابق ایشیائی انفراسڑکچر سرمایہ کاری بنک میں شمولیت اختیار کرنے والے اراکین کی تعداد اس وقت بڑھ کر 84 ہوگئی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :