چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ میں مزید تیزی کا امکان

ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ میں وقفے تک کچھ کمی ریکارڈ کی گئی

پیر 25 جون 2018 15:10

ہانگ کانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) ایشین سٹاک مارکیٹس میں پیر کو مندی رہی جس کی وجہ چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ میں مزید تیزی کا امکان ہے۔ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ میں وقفے تک کچھ کمی ریکارڈ کی گئی۔ ہینگ سینگ انڈیکس 111.21 پوائنٹ (0.38 فیصد)گرکر 29227.49 پوائنٹ رہا۔

(جاری ہے)

شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.2 فیصد گر کر 2885.20 پوائنٹ رہا۔ٹوکیو سٹاک مارکیٹ کاروباری سرگرمیوں پر فلیٹ رہی تاہم وقفے پر اس میں 0.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔دیگر علاقائی مارکیٹوں میں سڈینی 0.2 فیصد، سنگاپور 0.5 فیصد، سیئول 0.3 فیصد، تائپے 0.8 فیصد اور ولنگٹن سٹاک مارکیٹ میں 0.1 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔۔

متعلقہ عنوان :