یونان: زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے شدت 5.4 درجے تھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پیر 25 جون 2018 15:10

ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) یونان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ حکام کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.4درجے ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلہ کا مرکز 37 کلو میٹر ساحلی علاقے پائلوس میں دس کلو میٹر کی گہرائی میں تھا ۔

متعلقہ عنوان :