بھارتی فوج کا میجراہلیہ کے قتل کے الزام میں گرفتار

پیر جون 15:10

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) بھارت میں اہلیہ کے قتل کے الزام میں میجر نکھل رائے ہانڈا کوپولیس نے گرفتار کرلیا۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کرنے والے جوائنٹ کمشنر مدھوپ تیواری نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس کے پاس اس معاملے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ میجر نے اپنی اہلیہ کو قتل کیا ہے۔

(جاری ہے)

ابتدائی تحقیقات میں قتل کے واقعہ کو سڑک حادثہ بتایا گیا تھا تاہم تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ یہ قتل کی واردات ہے۔

مقتولہ شیلجا دیویدی کے موبائل فون سے مزید معلومات جمع کی جارہی ہیں۔واضح ہو کہ گزشتہ روز میجر امیت دیویدی نارائن اپنی اہلیہ شیلجا کی گمشدگی کی رپورٹ پولیس اسٹیشن میں درج کرانے پہنچے تھے جہاں تفتیش کے دوران میجر دیویدی نے اہلیہ کے دیگر میجر سے تعلقات کی بات کہی تھی جس کی بنیاد پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم نکھل ہانڈا کو گرفتار کرلیا