وبز نیوز**

سری دیوی اور عرفان خان کو آئیفا ایوارڈز میں بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا

پیر جون 15:10

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) بالی وڈ آنجہانی اداکارہ سری دیوی اور اداکار عرفان خان کو آئیفا ایوارڈز میں بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق آئیفا ایوارڈز کی مرکزی تقریب بنکاک کے سیام نرامت تھیٹر میں اتوار کو منعقد کی گئی جس میں بالی وڈ آنجہانی اداکارہ سری دیوی کو فلم موم میں بہترین اداکاری پر بہترین اداکارہ اور اداکار عرفان خان کو فلم ہندی میڈیم کے لئے بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔

اس موقع پر سری دیوی کے شوہر و فلمساز بونی کپور نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ ایوارڈ فلم موم کی پوری ٹیم سے منسوب کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ابھی بھی ایسا لگتا ہے کہ سری دیوی ہمارے درمیان ہیں، میں چاہتا ہوں کہ آپ جھانوی کپور کی بھی اتنی ہی حوصلہ افزائی اور حمایت کریں جس طرح اس کی ماں کی تھی۔۔

متعلقہ عنوان :