میں ٹھیک ہوں، رانا ڈگوبتی نے وضاحت کردی

پیر 25 جون 2018 15:10

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) بالی وڈ اداکار رانا ڈگوبتی نے اپنی خراب صحت بارے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹھیک ہیں اور انہیں صرف بلڈ پریشر کے مسئلے کا سامنا تھا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابقخبریں سامبے آرہی تھیں کہ اداکار رانا ڈگوبتی گردے کی پیوند کاری کے لئے ملک سے باہر جارہے ہیں اس سلسلے میں انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی صحت بارے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میری صحت سے متعلق بہت سی حیران کن باتیں سنی جارہی ہیں، میں ٹھیک ہوں مجھے صرف بلڈ پریشر کے مسائل کا سامنا تھا جو جلد ٹھیک ہو جائے گا۔۔

متعلقہ عنوان :