کراچی،سندھ ہائیکورٹ کے باہر نقیب اللہ محسود کے اہلخانہ کا مظاہرہ

مفرورملزمان کی گرفتار کا مطالبہ، انصاف کے حصول کیلئے آخری حد تک جائیں گے، سندھ حکومت ملزمان کی مدد کررہی ہے،مظاہرین کا الزام

پیر 25 جون 2018 15:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) سندھ ہائیکورٹ کے باہر نقیب اللہ محسود کے اہلخانہ کا مظاہرہ، مفرورملزمان کی گرفتار کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق نقیب اللہ محسود کے اہلخانہ نے نقیب کے قتل میں ملوث ملزم معطل پولیس افسر شعیب شوٹر سمیت دیگر ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف سندھ ہائیکورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔اس موقع پر قبائلی عمائدین اور عوام بڑی تعداد میں شریک تھے۔

مظاہرین نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے خلاف نعرے بازی بھی کی ،مظاہرہ کا کہنا تھا کہ انصاف کے حصول کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔مظاہرین الزام لگایا کہ سندھ حکومت ملزمان کی مدد کررہی ہے۔احتجاج میں شریک لوگوں کا کہنا تھا کہ شعیب شوٹر اور دیگر۔مفرور ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سندھ ہائیکورٹ میں نقیب قتل کیس کی سماعت 29 جون تک ملتوی کردی گئی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں نقیب قتل کیس کی سماعت کے دوران فیصل صدیقی ایڈوکیٹ نے ملزم راؤ انوار کوسب جیل میں رکھنے سے متعلق درخواست پر دلائل دئی فیصل صدیقی ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ راؤانوار کے گھر کو سب جیل قراردیا گیا ہے جو کہ غیر قانونی ہے اور ملزم کی جانب سے کیس کے گواہوں کو بھی ہراساں کیا جارہا ہے۔عدالت فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس کی مزید۔سماعت 29 جون تک ملتوی کردی ہی