نواز شریف،مریم نواز کو احتساب عدالت سے تین دن استثنیٰ مل گیا

در خواست منظوری کے بعد باپ اور بیٹی کو نیب ریفرنسز کی سماعت کے موقع پر حاضری کے پابند نہیں ہوں گے

پیر 25 جون 2018 15:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) احتساب عدالت نیسابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی،در خواست منظوری کے بعد باپ اور بیٹی کو نیب ریفرنسز کی سماعت کے موقع پر حاضری کے پابند نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کیس کی سماعت کی،دوران سماعت نوازشریف کے وکیل نے بیگم کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم کی اہلیہ کی حالت تشویشناک ہے وہ اور مریم نواز عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے، استدعا ہے کہ انہیں حاضری سے 7 روز کا استثنیٰ دیا جائے۔

عدالت نے استدعا قبول کرتے ہو ئے نوازشریف اور ان کی بیٹی کو حاضری سے 3 دن کیلئے مستثنیٰ قرار دے دیا۔